ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ماہی گیروں کا قرضہ معاف کروانے کے لئے ساحلی علاقے کے اراکین اسمبلی نے کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

ماہی گیروں کا قرضہ معاف کروانے کے لئے ساحلی علاقے کے اراکین اسمبلی نے کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

Wed, 04 Jul 2018 13:44:58    S.O. News Service

کاروار4؍جولائی (ایس او نیوز)جس طرح کسانوں کے قرضے معاف کرنے کی اسکیم زیر غور ہے بالکل اسی طرح ماہی گیروں کے قرضے بھی معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اڈپی ضلع ماہی گیروں کے ایک وفد نے وزیراعلیٰ کمار ا سوامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ساحلی علاقے کے اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔ 

اس موقع پر وفد نے قرضہ معافی کے علاوہ جنگلاتی زمین کے اتی کرمن کو سکرمن کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو میمورنڈم پیش کیا۔اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے اڈپی کے ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ نے بتایا کہ ماہی گیروں کا قرضہ معاف کرنے کے تعلق سے وزیراعلیٰ نے مثبت جواب دیا ہے۔ اس وفد میں بھٹکل ایم ایل اے سنیل نائک کاروار ایم ایل اے روپالی نائک، کمٹہ ایم ایل اے دینکر شیٹی کے علاوہ اڈپی اور جنوبی کینرا ضلع کے دیگر اراکین اسمبلی شامل تھے۔


Share: